ملزمان بدفعلی کی ویڈیو بنا کر دو سال تک بلیک میل کرتے رہے۔ پھر ویڈیو بھی وائرل کردی ۔
اسلام آباد میں بدفعلی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ
ملزمان بدفعلی کی ویڈیو بنا کر دو سال تک بلیک میل کرتے رہے۔ پھر ویڈیو بھی وائرل کردی ۔
اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہراسانی اور بلیک میلنگ کے واقعے کم نہ ہو سکے۔ اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے نوجوان سے 2 سال تک بدفعلی کرتے رہے۔ملزمان نے نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لڑکے پر مسلسل تشدد کر رہے ہیں۔متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گی۔
اس سے پہلے عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے نوجوان جوڑے کو بلیک میل کرنے کا واقعہ سامنے آ چکا ہے۔
0 تبصرے