Header Ads Widget

Responsive Advertisement

15% special allowance increase in the salaries of the Armed Forces، مسلح افواج کی تنخواہوں میں 15 فیصد خصوصی الاونس کا اضافہ

 

مسلح افواج کی تنخواہوں میں 15 فیصد خصوصی الاونس کا اضافہ

مسلح افواج کی تنخواہوں میں 15 فیصد خصوصی اضافی الائونس کی منظوری دے دگئی۔
آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلح افواج کے تمام افسروں اور سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔
اس سے پہلے حکومت نے بجٹ میں تنخواہ میں 10 فیصد عبوری  اضافہ کیا تھا۔ اس خصوصی اضافے کے ساتھ مسلح افواج کے آل رینک کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ہوا۔ 
یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش مبنی ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی جس میں عبوری 10 فیصد کے علاوہ مزید 25 فیصد اضافے کی منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم کابینہ نے 25 فیصد کے بجائے 15 فیصد کی منظوری دی ہے۔ 
مسلح افواج کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں پچھلے دوسال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے