![]() |
مولانا عبدالخبیر آزاد۔ چیرمین روئیت ہلال کمیٹی |
ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ ہوگی۔
ڈے نیوز اردو :> آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبر آزاد نے کی۔ یہ خصوصی اجلاس ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ علاقائی رویت ہلال کمیٹیوں ک اجلاس مقامی سطح پر منعقد ہوئے۔
تاہم پورے ملک سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے چاند کے نظر آنے کی گواہی موصول نہیں ہوئی لہذا یکم ذی الحج 12 جولائی بروز سوموار کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے کراچی کے دفتر میں ہونے والے روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات ، پاکستان نیوی، سپارکو کے ماہرین بھی تکنیکی رائے اور معاونت کے لیے موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے کسی علاقے سے چاند کی روئیت کی شہادت کی اطلاع نہیں ملی۔ چئیرمین نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کے نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز سوموار کو ہوگی۔
اس سے پہلے ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے پاکستان میں سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر چودہ گھنٹے سے زائد تھی۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش دس جولائی کی صبح پانچ بج کر سترہ منٹ پر ہو چکی تھی، کراچی میں سات بجکر اٹھاون منٹ جبکہ کوئٹہ میں ساڑھے آٹھ بجے تک چاند کے نظر آنے کا امکان موجود تھا، تاہم پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا جس کی وجہ سے چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔
یاد رہے کہ نو جولائی کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا ۔ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ بیس جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ دنیا کے زیادہ تر ملکوں میں عید الاضحیٰ بیس جولائی کو منائی جائے گی۔ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ملکوں میں عید الاضحیٰ اکیس جولائی بروز بدھ ہوگی۔
0 تبصرے