افغان طالبان کا چمن سے ملحقہ سرحد پر قبضہ، پاک افغان باب دوستی گیٹ پر جھنڈا لہرا دیا۔
![]() |
Pak -Afghan Chaman border |
پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد کو بند کر دیا گیا ،طالبان نے سرحد پر گشت کی ویڈیوز شئیر کردی ہے۔
افغان طالبان نے چمن سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر اپنے قبضے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پاکستان کی طرف سے سرحد بند کرنے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان نے فوجی گشت کی ویڈیوز بھی شئیر کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے سرحدی شہر چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر بھی قبضہ کرکے پاک افغان باب دوستی کے افغانستان سائیڈ کے گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے ۔
پاکستان نے بھی آمدروفت بند کرنے کے لیے سرحد کو سیل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور دیگر دفاعی انتظامات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ڈے نیوز اردو کے مطابق افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق رات کو چمن سے ملحقہ افغان صوبے کندھار کے شہر سپین بولدک کے ایک بازار میں افغان طالبان اور افغان فورسز کے مابین لڑائی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد افغان فورسز نے جانی نقصان کے بعد پسپائی اختیار کر لی۔
افغان افواج کی پسپائی کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں افغان طالبان پاک افغان سرحدی گیٹ تک پہنچے اور باب دوستی کے گیٹ پر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ افغان طالبان کی جانب سے کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں ہیں جس میں وہ سرحدی گیٹ سے متصلہ علاقے میں چوکیوں پر پچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے عسکری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ طالبان مجاہدین نے قندھار میں ایک ہم سرحدی علاقے ویش پر قبضہ کر لیا ہے۔
پاکستان کی کسی بھی وزارت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدااللہ جمعہ داد منوضیک نے کہا ہے صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بند کر دی گئی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پر قابو پا کر ، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے کر حکومتی عمل داری ثابت داری ثابت کریں گے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ زیادہ تر شمالی علاقوں میں افغان افواج اور طالبان میں شدید لڑائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیرِ تسلط علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے چند مہینوں میں ملک بھر میں سکیورٹی کی صورت حال قابو آجائے گی۔
0 تبصرے