غذائی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند آدمی کو روزانہ ایک سوگرام تک گوشت استعمال کرنا چاہیے۔ اور ہفتہ میں یہ مقدار 300 گرام تک بہتر ہے۔
ایک سو گرام گوشت میں تقریباً 140 کیلوریز، 4 سے 5 گرام چربی ، 26 سے 30 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔
جانور کی قسم اور جسم کے مختلف حصوں کے گوشت میں مفید اجزا کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن افادیت سب کی یکساں ہے۔
پروٹین:
گوشت اعلیٰ درجے کی پروٹین کا بڑا ذریعہ ہے۔ گوشت پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔گوشت سے حاصل پروٹین سب سے زیادہ غذائی اجزا کی حامل ہوتی ہے۔ یہ پروٹین انسانی گوشت سے ملتی جلتی پروٹین ہوتی ہے ۔ اس لیے کسی آپریشن یا زخم کی صورت میں گوشت کا استعمال زخم کو ٹھیک کرنے کی رفتار میں اضافہ کر دیتا ہے۔
چربی یا چکنائی:
مختلف جانوروں کے گوشت میں چربی یا چکنائی مختلف مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ چربی کی مقدار کا انحصار جانور کی جنس، عمر ، غذا اور موسم پر ہوتا ہے۔ جانوروں کی چربی میں موجود بعض فیٹی ایسڈ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
وٹامن بی-12 :
گوشت، وٹامن بی 12-کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ یہ وٹامن خون بننےمیں کے بننے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اعصابی نظام کے لیے بھی مفید وٹامن ہے۔یہ وٹامن پودوں میں نہیں پایا جاتا۔ جسم میں وٹامن بی-12 کی کمی واقع ہوجانے سے سُستی، تھکاوٹ، سانس لینے میں تکلیف، جِلد کی رنگت کا پھیکا پن ، دِل کی دھڑکن کا تیزہوجانا اور بالوں کےگرنے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اعصابی نظام پر بھی برے اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔
زنک:
زنک جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے زنک کی مناسب مقدار روزانہ ضروری ہوتی ہے
گوشت میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کی نشوونما کے علاوہ بیماریوں کی روک تھام میں بھی ا ہم کردار ادا کرتی ہے۔
سیلینئیم(selenium):
یہ غذائی جز جسم کے اندر مختلف کیمائی عوامل کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گوشت کے اندر سیلینیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
فولاد:
یہ جُزو بھی جانوروں کے گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اسی لیے جانوروں کےگوشت کو’’ ریڈمیٹ ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ گوشت میں موجود فولاد انسانی جسم میں جلد اور زیادہ مقدار میں جذب ہوتا ہے۔
وٹامن بی- 6 :
یہ وٹامن بھی گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو خون کی پیدائش اور جسم کو طاقت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فاسفورس:
یہ اہم معدنی عنصر بھی جسم کی نشوونما میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سُرخ گوشت میں پایا جاتا ہے۔
کریٹینن (Creatinine) :
یہ پٹّھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
0 تبصرے