آزاد کشمیر میں علی امین گنڈاپوری کے جلسوں سے خطاب پر پابندی۔کشمیر چھوڑنے کا حکم
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے اپنے ایک خط کے ذریعے جو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو لکھا گیا ہے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جلسے جلوسوں میں شرکت نہیں کرسکتے اور ان کی تقریر پر پابندی لگا دی ہے
الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریروں اور جلسوں سے خطاب سے امن و امان کے مسائل پیدا ہورہے ییں۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سے حکم کی تعمیل کی فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور جلسوں میں نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کشمیری عوام میں ان کے خلاف غصہ میں اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے دو دنوں میں ان پتھراؤ اور گندے انڈوں کے علاوہ جوتا بھی مارا جا چکا ہے۔


0 تبصرے