مردان میں فائرنگ سے خواجہ سرا کا قتل
ڈے نیوز اردو: مردان میں فائرنگ کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے ساڑو شاہ میں رات کے وقت ایک شادی کی تقریب میں موسیقی اور ڈانس کا پروگرام جاری تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے بجلی بند کردی اور اندھیرے میں فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تقریب میں لائٹ بند کر کے نامعلوم ملزم نے خواجہ سرا کو گولی ماری، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
0 تبصرے