مریم کیساتھ شہباز شریف کا بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے مریم نواز شریف کا مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔ اب مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیگی صدر کے دورہ کشمیر اور اجتماعات سے خطاب کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔(ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ابھی تک اس کا بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ شہباز شریف اور مریم نواز اکٹھا جلسوں سے خطاب کریں گے یا الگ الگ مہم چلائیں گے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف کی آزاد کشمیر میں موجودگی کے اثرات الیکشن پر پڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی آج کل الیکشن مہم کے سلسلے میں کشمیر میں موجود ہیں۔
0 تبصرے