Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی میں کوئی حیثیت نہیں۔

Jahangir Treen has no status in PTI. Jamshed cheema


 جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی میں کوئی حیثیت نہیں

ڈے نیوز اردو:> وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں اب کوئی حیثیت نہیں ۔ ان کو اپنے اوپر لگے الزامات کا قانون کے تحت سامنا کرنا ہے۔وزیر اعظم بادشاہ نہیں ہیں جو وہ کسی کو معاف کرینگے یا این آر او دیں گے۔ وزیراعظم بھی آئین اور قانون کا پابند ہے۔ عدالتیں آزاد ہیں اور قانون کے مطابق فیصلے عدالتوں میں ہونگے۔
حکومت کی پوری توجہ زراعت اوربالخصوص  کپاس کی فصل پر ہے۔حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت بڑا پیکج دیا ہے تاکہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سنبھالا دیا جا سکے۔2011 کے بعد پہلی مرتبہ تین ارب ڈالر کی برآمدات بڑھی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال ساڑھے چار ارب ڈالر کی برآمدات بڑھے گی اور اس سال ملک میں اڑھائی ارب ڈالر کی نئی مشینری آرہی ہے اور ٹیکسٹائل شعبہ نے ہمیں ٹارگٹ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے پانچ سالہ دور حکومت میں وہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کوچھبیس ارب ڈالر پر لے کر جائیں گے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے