Header Ads Widget

Responsive Advertisement

افغان طالبان کمانڈر اور پاکستان سکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ۔ باب دوستی پیدل افراد کے لیے کھول دیا گیا

 

طالبان کے مقامی کمانڈر اور پاکستانی حکام کے درمیان باب دوستی پر پہلا باضابطہ رابطہ ،پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا


ڈے نیوز اردو۔ (این این آئی)پاک افغان بارڈرکے بابِ دوستی کی  2  روز بند رہنے کے بعد افغان طالبان کے مقامی کمانڈر اور پاکستانی سرحدی سیکیورٹی حکام کے مابین باب دوستی چمن بارڈر پر پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔لیویزحکام کے مطابق افغان طالبان اور پاکستانی ذمہ دار حکام کا باب دوستی سے نقل و حرکت کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچھ معاملات پر اتفاق کے بعد باب دوستی کو دو روزہ بند رکھنے کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، بڑی تعداد میں باب دوستی کی دونوں جانب  پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے۔لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری بھی باڈر سے پیدل افغانستان جاسکتے ہیں، افغانستان سے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں، نئے کسی بھی افغانی کو ابھی اجازت نہیں۔ افغان طالبان نے گزشتہ روز  چمن باڈر سے متصلہ علاقہ اور افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کر لیا ہے، افغان ضلع اسپین بولدک کے تمام دفتری اور سکیورٹی کے امور طالبان کے پاس ہیں۔لیویز حکام کے مطابق   اعلیٰ حکام کی اجازت سے اگلے مرحلے میں گاڑیوں اور سامان کی نقل وحرکت کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے