پیسے نہ دینے پر مجھے تھپڑ، مکے اور لاتیں ماریں اور مجھ پر بدترین تشدد کیا۔ مجھے سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔مجھے اپنے بیٹے علی سے جان کا خطرہ ہے۔دکھی ماں کی تھانہ میں درخواست
پیسے نہ دینے پر سگی ماں پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پیسے نہ دینے پر مجھے تھپڑ، مکے اور لاتیں ماریں اور مجھ پر بدترین تشدد کیا۔ مجھے سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔مجھے اپنے بیٹے علی سے جان کا خطرہ ہے۔دکھی ماں کی تھانہ میں درخواست
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیسے نہ دینے پر ماں کو تھپڑ ، مکے اورلاتیں مارنے اور تشدد کرنے کرنے والے ناخلف بیٹے کو ماں کی درخواست پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع بہاری کالونی کی رہائشی نورین بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ خاوند روزگار کے لیے ملک سے باہر ہے، میرے 3 بیٹے ہیں جن میں درمیان والا بیٹا جس کا نام علی ہے، میرے ساتھ لڑائی جھگڑا اور مارپیٹ کرتا رہتا ہے اور پیسے مانگتا ہے ، اگر پیسے نہ دیں تو پھر گھر میں پڑی چیزیں توڑ دیتا ہے اور اکثر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، آج بھی علی نے ہنگامہ کیا اور مجھے تھپڑ، مکے اور لاتیں ماریں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کی وجہ سے مجھے اپنے بیٹے علی سے جان کا خطرہ ہے، میرے بیٹے علی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اس درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈنینس کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے ناخلف بیٹے علی کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ناخلف بیٹے کی اپنی والدہ پر تشدد کی شکایت سامنے آئی تھی جس پر تھانہ صادق آباد پولیس نے خود متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور خاتون سے تحریری درخواست لے کر جس میں اس پر تشدد کی شکایت ہے۔ پولیس نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے والدہ پر تشدد جیسے شرمناک کام میں ملوث ملزم علی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
0 تبصرے