Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نوازشریف اور مودی نے مل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، فواد چوہدری

 ثبوت ملے تو نواز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری


نوازشریف اور مودی نے مل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، فواد چوہدری
سب کو معلوم ہے کہ نوازشریف اور مودی کے اس وقت تعلقات کیسےتھے اورسب یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب تھے۔ ثبوت ملے تو نواز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
اردو پوائنٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فون ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس جیسا ہے، نوازشریف اور مودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ مل سکی،  پی ٹی آئی حکومت نے بھارت کی  طرف سے عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش کے معاملے میں  میاں نواز شریف کے خلاف کارروائی کا  اشارہ دے دیا- تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی مانند ہے عمران خان کے زیراستعمال موبائل فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی لیکن ‏یہ نہیں پتا کہ عمران خان کا موبائل فون ہیکنگ میں کامیابی ہوئی یا نہیں۔ ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی ‏زیادہ  معلومات نہیں آئی ہیں۔
فوادچوہدری کے مطابق بتایا یہ رہا ہے کہ نوازشریف اور مودی نے  مل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، سب کو علم ہے نوازشریف اور مودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اور سب یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان اور بھارت سےتعلقات کشیدہ تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے