دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو لینے نکلا تو گھوڑی دولہے کو لے کر بھاگ نکلی، باراتی گاڑیوں پر دولہا میاں کا پیچھا کرتےرہے، ویڈیو وائرل
دولہے میاں کیلئے شادی کا دن مذاق بن گیا، گھوڑی دولہے کو لے کر بھاگ نکلی۔
دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو لینے نکلا تو گھوڑی دولہے کو لے کر بھاگ نکلی، باراتی گاڑیوں پر دولہا میاں کا پیچھا کرتے رہے، ویڈیو وائرل
(ڈے نیوز اردو۔اخبارتازہ ترین۔24جولائی2021ء) دولہے کیلئے شادی کا دن خوشی کے بجائے ڈراؤنا خواب بن گیا، دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو لینے سسرال پہنچا تو گھوڑی دولہے کو لے کر بھاگ نکلی، باراتیوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر دولہے اور گھوڑی کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل-
تفصیلات کےمطابق اجمیر شریف کے نواحی گاﺅں رام پور میں شادی کے موقع پر گھوڑی دولہا سمیت فرار ہو گئی ۔
باراتی گھوڑی کو پکڑنے اور روکنے کے لئے اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر پیچھے تھے جبکہ گھوڑی آگے دولہا سمیت آگے تھی۔
باراتیوں اور گھوڑی کے درمیان یہ مقابلہ چار کلومیٹر تک جارہا اور بالآخر باراتی گھوڑی کو لگام ڈالنے اور اپنا دولہا حاصل کرانے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گھوڑی باراتیوں کی طرف سے چلائے جانے والے پٹاخوں کی آواز سے ڈر کر بھاگی تھی۔
دولہا نے باکمال سوار ہونے کا ثبوت دیا اور خود کو قابو رکھا۔ گھوڑی کے بھاگنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے تفریح کا سامان بن رہی ہے۔
0 تبصرے