مبینہ زیادتی کا واقعہ شجاع آباد سٹی کی حدود میں پیش آیا خاتون کی رپورٹ پر پولیس کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ،میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی
ملتان ۔ پیرنے ساتھی کے ساتھ مل خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
مبینہ زیادتی کا واقعہ شجاع آباد سٹی کی حدود میں پیش آیا خاتون کی رپورٹ پر پولیس کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ،میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی
ملتان کی تحصیل شجاع آباد تھانہ سٹی کی حدود میں زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔ خاتون اپنی بیمار بیٹی کو دم کروانے کیلئے پیر کے پاس گئی تو پیر نے ساتھی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملک میں ایسے واقعات میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اُٹھا رہی ۔ اب ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ کیکی تحصیل شجاع آباد میں پیش آیا، جہاں پیر نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ زیادتی کا شرمناک واقعہ شجاع آباد کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے تھانہ سٹی میں جمع کروائی گئی درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بیمار بچی کو دم کرنےگھر پر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادہ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے خاتون کی درخواست کاروائی شروع کردی ہے۔خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔
ایسا ہی واقعہ کچھ عرصہ پہلے گوجرانوالہ میں بھی پیش آیا تھا، جہاں جعلی پیر نے زبردستی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ چھچھر والی گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون نےپولیس درخواست میں الزام لگایا کہ شوہر سےناراضگی اور گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ ایک پیر شفقت محمود عرف بابا جی کے پاس دعا کروانے اورتعویذ لینے گئی تھی جہاں بابا جی نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس کو دی گئی درخواست متاثرہ خاتون نے الزام لگائی کہ شفقت محمود عرف بابا جی نے اس سے مختلف اوقات میں بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے لیے ہیں۔ درخواست پر پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے تاحال جعلی پیر پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔
0 تبصرے