Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گلف آف عمان میں اسرائیلی ٹینکر پر حملہ، عملہ کے دو افراد ہلاک، اسرائیل کا ایران پر الزام

 اسرائیل نے بحری ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا جس میں ایک برطانوی اور ایک رومانیہ  شہری ہلاک ہوگئے۔


اسرائیل نے بحری ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا جس میں ایک برطانوی اور ایک رومانیہ  شہری ہلاک ہوگئے۔
گذشتہ روز عمان کی بندرگاہ سے 300 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں ایک اسرائیلی بحری ٹینکر مرسر سٹریٹ پر مبینہ آگ لگنے واقعہ  پیش آیا ہے۔ جس میں دو بحری ملاح ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسرائیل نے بحیرہ عرب میں اپنے ٹینکر پر مشتبہ ڈرون حملے کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس میں ایک برطانوی شہری سمیت عملہ کے دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس نے سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔
 لائبیریا کے جھنڈے والا مرسر اسٹریٹ ، جو ایک اسرائیلی کمپنی زوڈیک کے زیرانتظام، عمان کے ساحل کے ساتھ کھلے سمندر میں تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ اس پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
یہ  حملہ ایران اور اسرائیل سے منسلک سمندری ٹریفک پر پچھلے حملوں سے ملتا جلتا ہے جو دونوں  ملکوں کے درمیان   خاموش جنگ میں کیے جارہے ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے جمعہ کی رات کہا کہ انہوں نے اپنے برطانیہ کے ہم منصب ڈومینک رااب سے رابطہ کیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایران صرف ایک اسرائیلی مسئلہ نہیں ہے بلکہ دہشت گردی ، تباہی اور عدم استحکام کا برآمد کنندہ ہے جو ہم سب کو نقصان پہنچاتا ہے۔  دنیا کو ایرانی دہشت گردی کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیے جو جہاز رانی کی آزادی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔
ایران نے کسی بھی ایسے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ 
اسرائیلی کمپنی نے عملے کے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ یہ بحری قزاقوں کی کاروائی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے