Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فیصل آباد میں مسجد کے امام کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی تصاویر پکڑیں گئیں

 ملزم طالبات کی تصاویر کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتا تھا


فیصل آباد میں مسجد کے امام کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی تصاویر پکڑیں گئیں
مکوآنہ (این این آئی- ڈے نیوز اردو) فیصل آباد میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے ۔ایک امام مسجد کے ذاتی موبائل فون سے  طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں۔ ایک طالبہ کی شکایت پر پولیس نے امام مسجد کے خلاف کاروائی کی تو اس کے موبائل سے نوجوان طالبات کی سینکڑوں تصویریں برآمد ہوئی جو مختلف سکولوں اور کالجات کی تھی۔ملزم ان تصاویر کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے بعد تشویش جاری ہے- تفصیلات  کے مطابق ایک خاتون نے پولیس کو درخوست دی کہ امام مسجد قاری عنایت رسول اسے بلیک میل کررہا ہے کہ اس کے پاس اسی تصویر ہے اگر اس نے اس کی بات نہ مانی تو تصویر وائرل کر دے گا۔  پولیس نے فوری طور عنایت رسول کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش اس کے موبائل سے ہزاروں طالبات کی تصاویر پکڑی گئی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی تصاویر اس نے کیسے جمع کی۔ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ پیشہ ور بلیک میلر ہے اور کئی طالبات کو بلیک میل کرچکا۔ جب علاقے کے لوگوں کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو لوگ امام مسجد کی ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگے خاص کر جن کی بچیوں کہ تصاویر ان کے موبائل سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بلیک میلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے امام مسجد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے