قربانی سے پہلے حکومت نے عوام کے گلے پر چھری پھیر دی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پٹرول 5.40 روپے، ڈیزل 2.54 روپے، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائٹ ڈیزل 1.27 روپے فی لیٹر مہنگا، وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی
حکومت نے عیدالضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چھری پھیر دی ہے۔، پٹرول 5.40 روپے، ڈیزل 2.54 روپے، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائٹ ڈیزل 1.27 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام میں اعلان کیا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے اوگرا کی قیمتوں کے حوالے سفارشات مسترد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت عرصہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے جس پر اوگرا نے 11.50 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ لیکن وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے 5.40 پیسے کی منظوری دی ہے۔
0 تبصرے