کشمیر میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ
کشمیر میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ،
مظفرآباد کشمیر سے موصول اطلاعات کے وفاقی وزیر چناری میں جلسہ عام کے لیے جارہے تھے کہ جہلم ویلی کے کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے قافلے پر لوگوں کی طرف پتھر اور انڈے پھینکے گئے۔
وفاقی وزیر امین گنڈاپور کے سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے شاہراہ سری نگر پر دھرنا دیا اور سڑک بند کری تاہم وفاقی وزیر اپنے پروگرام کے مطابق وہاں سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔ تاہم وہ اپنے جلسوں میں اپوزیشن راہنماؤں کے بارے بہت قابل اعتراض باتیں کر رہے جن کو عوام میں سخت ناپسند کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے سیاسی رشوت کی بھی ان کی طرف سے ویڈیو سامنے آچکی ہے۔
0 تبصرے