خاتون نے بیٹی کی پیدائش سے ناراض شوہر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے سفاکیت کی انتہاء کر دی، ملزمان کو
گرفتار کر لیا گیا
سفاکیت و بربریت کا خوفناک ترین واقعہ، خاتون نے شوہر کو راضی کرنے کیلئے اپنی نومولود بیٹی کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کر ڈالا، ظالم خاتون نے بیٹی کی پیدائش سے ناراض شوہر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی، ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔ ویب ڈیسک کے مطابق مصر میں پیش آئے اس انتہائی درندگی کے واقعے نے ہر شخص کا دل دکھی کرکے رکھ دیا۔
مصری میڈیا کی تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال پہلے شادی کے بندھن میں جڑنے والے جوڑے نے اپنی نومولود بیٹی کو انتہائی سفاکیت و بربریت کے ساتھ مار ڈالا۔ درندگی کے اس واقعے کے حوالے سے پولیس نےبتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نومولود معصوم بچی کو اس کی اپنی ہی سگی ماں نے قتل کیا۔ خاتون نے صرف اپنے شوہر کی خوشی کے لیے اپنی نومولود بچی کی زندگی ختم کر ڈالی۔
پولیس کی میں تفتیش میں انکشاف ہوا کہ قاتلہ کا شوہر بیٹیوں کو ناپسند کرتا تھا، جبکہ ان کی اس کی اپنی پہلی اولاد ایک بیٹی تھی، جس پر قاتل ملزمہ کا شوہر ناخوش تھا۔
خاتون نے شوہر کی خوشی کی خاطر دو ہفتے پہلے دنیا میں آنے والی معصوم بچی کو گھر کی چھت پر موجود پانی کے ٹینک میں ڈبو کر مار ڈالا۔ بعد میں دونوں نے بچی کی لاش کو ٹینک سے نکال کر خاموشی سے دفنا دیا تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع کسی ذریعے سے جب پولیس کو ملی تھی تو دونوں میاں بیوی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ملزمان کی نشاندہی پر بچی کی قبر بھی تلاش کر لی گئی۔ پوسٹ مارٹم میں بچی کے ڈوب کر مرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایسا سنگین واقعہ مصر کی تاریخ میں پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔ ملزمان کو سخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا
0 تبصرے