لادی گینگ کا سربراہ خدا بخش لادی انسداد دھشت گردی فورس کی کاروائی میں ہلاک ہوا
![]() |
لادی گینگ کا سربراہ خدابخش لادی۔ فائل فوٹو |
ڈیرہ غازی خان (ڈے نیوز اردو۔ ٹی وی رپورٹ) : لادی گینگ کے سربراہ خدا بخش لادی ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کے دوران لادی گینگ کے سربراہ خدا بخش لادی کو ہلاک کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خدا بخش لادی متعدد افراد کے قتلاور اغوا میں ملوث تھا۔ اس سے پہلے کچھ روز قبل پولیس نے ایک کاروائی میںلادی گینگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ ناک کان اور ہاتھ کاٹ کر ویڈیو جاری کرنے والا لادی گینگ کےرکن کو ڈیرہ غازی خان باڈر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ قبل ازیں پولیس نے کچے علاقے میں آپریشن کر کے لادی گینگ کے ٹھکانوں کو ختم کردیا تھا۔
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے بتایا ہےلادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے اداروں نے سمینٹ فیکٹری کے علاقے میں کاروائی کی۔جہاں سے لادی گینگ کے اہم رکن اسماعیل جیانی کو گرفتارکر لی
حمزہ سالک کے مطابق کچے کے علاقے میں ٹھکانوں کی تباہی کے بعد لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن جاری تھا۔ ایف آئی اے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کروائی گئی۔ سخی سرور کے علاقے سے ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا تھا جو لادی گینگ کے ارکان کے موبائلوں لوڈ کرواتا تھا۔ تاہم اب انسداد دھشت گردی کی فورس کی کاروائی میں لادی گینگ کا سربراہ ہلاک ہو گیا ہے۔
0 تبصرے