Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان میں عید قربان کب ہوگی؟

 
ڈے نیوز اردو:> جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال نے جمعہ کے روز پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ (10 جولائی) کی شام کو ذوالحج کے چاند نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔
  انہوں نے کہا کہ ذوالحج 1442 ہجری کا نیا چاند 10 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت 13 گھنٹے کی عمر کا ہوگا ، اس عمر کے  چاند کو  عام آنکھوں سے دیکھنا ناممکن ہے۔
  انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 11 جولائی کی شام کو واضح طور پر نظر آئے گا اور عید الاضحی 21 جولائی (بدھ) کو ہوگی گی ۔پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ 10 جولائی کو افغانستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بھی امکانات کم ہیں۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 10 جولائی کو (یعنی 29  ذیقعد) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے جس محکمہ موسمیات ، سپارکو،پاک بحریہ اور وزارت مذہبی امور کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی ہفتے کے روز مولانا عبد الخیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کرے گی۔

 اسی دن ، زونل  روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔
 اس سے قبل ، محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی (ہفتہ) کی شام ذوالحج 1442 ھ کا نیا چاند دیکھنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے