Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دلہن کی شکل دیکھ کر دُلہا شادی کی تقریب سے فرار

 


دولہےکو شادی سے پہلے دلہن کی شکل یا تصویر نہ دکھانے کا برا انجام ہوا۔ دولہے نے تقریب کے دوران اتفاقاً شکل دیکھ لی اور پھر تقریب سے فرار ہوگیا۔

اس عجیب و غریب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ یہ ماجرا کیسےہوا۔
ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب کے دوران جیسے ہی دولہا کھڑا ہوتا ہے تو اسی لمحے دلہن اپنا کسی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور وہ گرگئی، جیسے ہی دولہے کی نظر دلہن پڑی تو اسے ایسا لگا کہ جیسے اس نے کسی خلائی مخلوق کو دیکھ لیا ہو، اور پھراگلے لمحے ہی اپنے گلے میں ڈالے پھولوں کے ہاروں کو اتار کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ 
اس واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام ریل پر شیئر ہوئی ہے،  جسے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے اور کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی ایسا کچھ ہوسکتا ہے۔ 

بھارت میں پیش آئے اس عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ جیسے ہی کسی رسم کی ادائیگی کے لیے دولہا کھڑا ہوا تو کچھ ایسا اس نے دیکھا ہجس کے بعد دلہا وہاں سے فرار ہوگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے