ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے اور عمران خان کی طرف سے بھی گرمجوشی ہے۔ سینیئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا انکشاف۔
چوہدری نثارعلی خان الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔
ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے اور عمران خان کی طرف سے بھی گرمجوشی ہے۔ سینیئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا انکشاف۔
ایک ٹی وی پروگرام میں سینیئر صحافی اور تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں کے اندر خاص حیثیت کے حامل ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ امکان یہی ہے کہ اس کا وہ اعلان الیکشن سے کچھ دن پہلے کریں گے۔ چوہدری نثار نے اپنا بہت سارا وقت یہ سوچنے میں لگا دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں گئے تو کیا ہوگا لیکن اب انھیں احساس ہوگیا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ ایسے نہیں راہ سکتے۔ ن لیگ میں ان کا تعلق شہباز شریف سے ہے لیکن وہ مریم نواز کو بلکل قبول نہیں کرسکتے اور مریم ان کے بارے ایک حتمی رائے رکھتی ہے۔ عملی طور مریم نواز مسلم لیگ ن کی باگ ڈور سنبھال چکی ہیں۔ لٰہذا شہباز شریف والا آپشن بھی ختم ہوگیا ہے۔ ہارون الرشید نے کہا ہے چوہدری نثار نے حلقے میں موجود ساتھیوں سے مشاورت کی ہے اور ساتھیوں کا مشورہ بھی یہی ہے۔ عمران خان ان کو وزیراعلیٰ کی پیشکش کر چکے ہیں۔ چوہدری نثار اعلان سے پہلے ن لیگ کے پرانے ساتھیوں کو بھی ساتھ لے کر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وہ ارکان جو اقتدار سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے ان کا زیادہ امکان ہے چوہدری نثار کے وزیراعلیٰ بننے سے وہ بھی اقتدار کے مزے لے سکیں گے۔
چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ سے اختلاف کیا تھا اور انھوں مسلم لیگ ن سے مستعفیٰ ہونے کا خود کبھی اعلان نہیں کیا۔ پچھلے الیکشن میں وہ ن لیگ کے ٹکٹ کی خواہش رکھتے تھے لیکن انھوں نے پارٹی ٹکٹ کے درخواست نہیں دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے پہلے بھی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی تھی۔ تاہم ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے ان کو ٹکٹ جاری نہ کیا اور انھوں نے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے الیکشن لڑا اور صرف ایک صوبائی سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
0 تبصرے