Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈیرہ غازی خان کے بس حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

 بدقسمت بس سیالکوٹ سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔



پیر کے روز ضلع ڈیرہ غازیخان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر ایک مسافر بس ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 ایکسپریس کے مطابق ، یہ بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی۔ مسافروں میں اکثریت مزدور تھی جو عید الاضحی منانے کے لئے اپنے آبائی شہر جارہے تھے۔

 زخمیوں کو ڈی جی کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے کے پہنچنے پر 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ بعدازاں 10مزید زخمی زندگی کی بازی ہار گئے۔

 اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ ڈیرہ غازیخان کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم تیس افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے