![]() |
Afia sidique- File Photo |
عافیہ صدیقی نے امریکی جیل سے معافی پٹیشن پر دستخط کر دیے ہیں
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی درخواست پردستخط کرا لیے گئے
عافیہ صدیقی کو اپنے خاندان کے افراد سے بات کرنے کی اجازت ہے، حکومت کی پوری کوشش کہ انہیں واپس لایا جائے: وزیر مملکت علی محمد خان
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں معافی کی درخواست پردستخط کرا لیے گئے۔ نئی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق حکومتی وزیر علی محمد خان نے پگذشتہ روز سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی درخواست پر دستخط کرا لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عافیہ صدیقی کو اہل خانہ سے بات کرنے کی اجازت ہے جبکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انہیں پاکستان واپس لایا جائے۔
وزیر مملکت کے مطابق امریکا میں ہمارا سفارتی عملہ عافیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف کی تنقیدی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی وزیراعظم اور نہ ہی قوم اپنی بیٹی عافیہ صدیقی کو بھولی ہے، لہذا ایسے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ کچھ آئینی اور بین الاقوامی سفارتی مجبوریاں ہیں لیکن عافیہ صدیقی بلکل ٹھیک ہیں اور حکومت ان سے بے خبر نہیں ۔
یاد رہے کہ پچھلے سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری دنوں میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیے ہیں۔
کچھ ذرائع کی طرف سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ عافیہ صدیقی کیلئے عام معافی کا اعلان کر جائیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ پھر جوبائیڈن کے صدر بننے کے بعد حکومت نے نئے سرے سے عافیہ صدیقی کو رہائی دلوانے کیلئے کوششوں کا آغاز کیاہے۔ تاہم کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی اس سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔ اب پیر کے روز وزیر مملکت علی محمد خان کے مطابق عافیہ صدیقی نے معافی کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس سے پہلے اطلاعات یہ تھی کہ عافیہ صدیقی رحم کی درخواست نہیں کرنا چاہتی۔اب معافی کی درخواست پر دستخط کے بعد توقع کی جارہی ہے شاید اب ان کی رہائی کا کوئی راستہ نکل آئے۔
0 تبصرے