معاون خصوصی نے سیالکوٹ میں صوبائی حلقے کے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
معاون خصوصی نے سیالکوٹ میں صوبائی حلقے کے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن قوانین کی رو سے حکومتی یا عوامی عہدے دار کسی الیکشن کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ سیالکوٹ پی پی - 38 میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان صاحبہ کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے۔ اس لیے اپنی پارٹی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کے لیے فردوس عاشق اعوان صاحبہ کی حلقہ میں موجودگی ضروری سمجھی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے قوانین کے اطلاق سے بچنے کے لیے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس وصول کر چکی ہیں اور اپوزیشن کی طرف تنقید کا بھی سامنا کیا ہے۔ اب ان سب سے بچنے کے لیے مستعفی ہوکر میدان میں اتریں گی۔
0 تبصرے