![]() |
Explosion on ship Jabl e Ali Port Dubai. Day news urdu |
دبئی۔ جبل علی بندرگاہ پر دھماکہ ۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
ڈے نیوز اردو )دبئی کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے بارے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ گذشتہ روز رات کو دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ بعض شہریوں کے مطابق ان کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے تھے۔ اس کے بعد کئی آگ بجھانے والی گاڑیاں بندر گاہ کی طرف جاتے دیکھی گئی۔ دبئی میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق دھماکہ جبل علی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز میں موجود کنٹینر میں دھماکہ ہوا، صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی اور خطے کی مصروف ترین بندرگاہ جبل علی بدھ کی رات کو خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی۔ خلیجی خبر رساں اداروں اور دبئی میڈیا آفس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بندرگارہ پر لنگر انداز ایک بحری جہاز میں ہوا۔
بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز میں موجود کنٹینر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی اس کی آواز سنائی دی، بندرگارہ کے آس پاس کی عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔
دبئی میڈیا سروس کی طرف سے جاری بیان میں کسی جانی مالی نقصان کی تردید کی گئی ہے۔
0 تبصرے