Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Government members make sarcastic remarks on Bilawal Bhutto's wire photo at US airport. امریکی ایرپورٹ پر بلاول بھٹو کی وائر تصویر پر حکومتی ارکان کے طنزیہ تبصرے

 

امریکی ایرپورٹ پر بلاول بھٹو کی وائر تصویر پر حکومتی ارکان کے طنزیہ تبصرے

 امریکی ائیرپورٹ پربلاول بھٹو ایک بینچ پر تنہا بیٹھے ہیں۔ وہ آرام دہ لباس میں ہیں ۔ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ شہباز گل نے اس تصویر پر اپنے ٹوئیٹ میں طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ان کی امریکا آمد کے بعد ائیرپورٹ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس تصویر پر رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی جانب سے طنزیہ ٹوئٹ کیا گیا جو کہ ہمیشہ ایسے مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ "یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن نوکری کی تلاش میں کیسے امریکہ میں دربدر ہو رہے ہیں۔ کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے"۔ 
 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی  مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر کے الیکشن میں جاری انتخابی مہم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تو میدان چھوڑ کر  بھاگ گئے ہیں اور بہت جلد مریم نواز بھی  کشمیر سے بھاگنے والی ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ریاستی الیکشن ہورہے ہیں جس کی انتخابی مہم چل رہی ہے ۔ مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پوزیشن مستحکم دکھائی دیتی ہے، پی ٹی آئی نے سب حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے جبکہ باقی جماعتوں نے امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے کچھ حلقے خالی چھوڑ دیے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صرف آٹھ  امیدوار میدان میں ہیں۔ جب امیدوار ہی نہ ہوں تو مہم چھوڑ کر بھاگنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو  کشمیر میں نظرکچھ نہیں آیا اور وہ اپنی مہم ادھوری چھوڑ کر امریکہ فرار ہوگیا۔ دوسری طرف مریم نواز ناکام مہم چلا رہی ہیں، ان کے پاس بھی عوام کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ انہیں کشمیر کی تاریخ کاکوئی علم  ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نہیں جانتی کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کتنی تبدیلیاں جنم لے چکی ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ کشمیریوں بھائیوں کے لیے پاکستان کی عوام نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔
مریم نواز وہاں جو سوادا بیچنے کی کوشش کر رہی ہیں، اس کا کوئی سر پیر نہیں، اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر مسلم لیگ (ن) نے ابھی سے انتخابات میں دھاندلی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ کشمیر میں ان کی کوئی سیاسی پوزیشن نہیں ہے۔ بڑی جلدی آپ دیکھیں گے کہ مریم نواز بھی مہم  چھوڑ بھاگ جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے