لاہور ۔ ماڈل نایاب اپنے گھر میں برہنہ حالت میں مردہ پائی گئی ۔گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی
لاہور: صوبائی دارالحکومت کے ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل اس کے اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایئی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ، 29 سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی ہے جس کو نامعلوم افراد نے لاہور کے ڈی ایچ اے میں واقع اس کےاپنے گھر پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ غیر شادی شدہ تھی اور اس گھر میں تنہا رہ رہی تھی۔
پولیس نے اس کے سوتیلے بھائی محمد علی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ جب اس سے ملنے آیا تو اسے فرش پر پڑی لاش ملی تھی۔
انہوں نے پولیس کو بتایا ، "ہم دو بھائیوں نے رات کو نایاب کو گھر چھوڑا تھا اور جب میں صبح اس کے گھر آیا تو دروازے اندر سے بند تھے۔ بیل اور دروازہ بجانے پر کوئی جواب نہ تو اس نے ایک ٹوٹی ہوئی کھڑکی دیکھی اور اندر نایاب کی برہنہ حالت میں لاش پڑی تھی۔پولیس نے جنسی زیادتی اور ڈاکے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔
رواں سال 5 مئی کوپاکستانی نژاد برطانوی خاتون مائرہ ذوالفقار کی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مقتول لڑکی کی موت کا سبب اس کی گردن میں لگنے والی گولی تھی۔
0 تبصرے