Header Ads Widget

Responsive Advertisement

عزیر بلوچ کے خلاف دو رینجر اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت

 
Former Liari Gang war leader Uzair baloch

عزیر بلوج کے خلاف دو رینجر اہلکاروں کے قتل کے کیس کی سماعت

ڈے نیوز اردو:> کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی  کورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی حیثیت سے شہرت پانے عذیر بلوچ  اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف  2  رینجرزکے سپاہیوں کے قتل کیس کی آج سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشنل مجسٹریٹ نے اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے درخواست کی۔جس پر سیشن جج سینٹرل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی خصوصی درخواست پر ویڈیولنک کےذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

 سیشن جج وسطی کا حکم  انسدادی دھشت گردی کی خصوصی عدالت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

استغاثہ نے عذیر بلوچ کے اعترافی بیان کی مصدقہ کاپی عدالت میں جمع کرادی ہے۔

فاضل جج کی چھٹی کی وجہ سے عدالت نے سماعت  16جولائی تک ملتوی کردی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے