Header Ads Widget

Responsive Advertisement

خراب موسم کی وجہ سے کارگو جہاز کراچی کے ساحل پر پھنس گیا۔

 کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی کمپنی سے تعلق رکھنے والا ہینگ ٹونگ جہاز بحری جہاز لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے  کم گہرےپانی میں پھنس گیا ہے۔


خراب موسم کی وجہ سے کارگو جہاز کراچی کے ساحل سے پھنس گیا۔
کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی کمپنی سے تعلق رکھنے والا ہینگ ٹونگ جہاز بحری جہاز لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے  کم گہرےپانی میں پھنس گیا ہے۔
بدھ کے روز علی الصبح کراچی کے ساحل پر پھنس جانے والے نجی شپنگ کمپنی کے بحری جہاز کو بچانے کے لئے آپریشن موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
 کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک بیان میں کہا  یہ جہاز  ہانگ کانگ کی ایک شپنگ کمپنی  کا ہے۔ جہاز کانام ایم وی ہینگ ٹونگ 77 ہے جس کا اینکرز (لنگر) ٹوٹ گیا ہے اور کراچی کے قریب  کم گہرے پانی کی طرف جانے لگا۔
 ہینگ ٹونگ تیز سمندری لہروں اور خراب انجن کی وجہ سے بندرگاہ سے باہر کھلے سمندر میں لنگرانداز تھا۔
 “ایم وی عملے میں تبدیلی کے لیے H HENG TONG 77 ہمارے علاقائی پانی میں لنگر انداز کیا گیا تھا۔ یہ کبھی بھی کے پی ٹی ہاربر میں داخل نہیں ہوا۔ انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ، جہاز اپنا لنگر کھو بیٹھا اور صبح کے وقت کم گہرے پانی کی طرف بڑھنے لگا ، "کے پی ٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا۔
جب جہاز نے کے پی ٹی کو اس کے  ڈرفٹ ہوجانے اطلاع دی تو کے پی ٹی  کے مطابق  وہ پہلے ہی  کم گہرے پانی میں پھنس چکا تھا۔


 پورٹ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ کے پی ٹی کے ذریعہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کو بھی فوری طور پر الرٹ کردیا گیا تھا اور  اس جہاز کے پھنسنے سے کراچی پورٹ کے اندر جہازوں کی آمدرفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
 مزید یہ کہ کے پی ٹی میرین آلودگی کا عملہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
 “جہاز کو بچانا جہاز کے مالک کی ذمہ داری ہے۔  اس حادثے کے سبب جو ماحولیاتی اور دوزرے نقصان ہونگے اس کا ذمہ دار جہاز کا مالک ہوگا۔ آپریشنل اور تکنیکی مدد جہاز کے مالک کو دستیاب ہے ، "کے پی ٹی نے کہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے