Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسلام آباد میں سابق سفیر کی جواں سالہ بیٹی کا قتل

ستائیس سالہ  نور مکدم کا قتل شہر کے  پوش علاقے  ایف۔سیون ایک مکان میں ہوا۔



اسلام آباد میں سابق سفیر کی جواں سالہ بیٹی کا قتل
ستائیس سالہ  نور مکدم کا قتل شہر کے  پوش علاقے  ایف۔سیون ایک مکان میں ہوا۔

جنوبی کوریا میں پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں ہلاک کردیا گیا ، پولیس نے منگل کو انکشاف کیا ، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 پہلی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ، یہ قتل شہر کے پوش علاقے F-7 میں ہوا ہے۔  مقتولہ جس کی شناخت نورمکدم کے نام سے ہوئی ہے - سابق سفارتکار شوکت مکدم کی بیٹی تھی۔شوکت مکدم طویل عرصہ تک جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔  مقتولہ کے سر میں تیز دھارے آلے سے کاری ضرب لگائی گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔
 پولیس نے مزید بتایا کہ مبینہ طور پر اس کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  جس کا نام ظاہر جعفر ہے اور کہا جارہا کہ وہ بزنس ٹائکون کا بیٹا ہے۔  دونوں میں کچھ عرصہ سے دوستی چل رہی تھی۔ ظاہر جعفر کی فیملی کا کہنا ہے ظاہر جعفری کا ذھنی توازن درست نہیں اور اس کا علاج چل رہا۔ فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی 
۔مزید تفتیش جاری ہے۔


 ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔
 اسلام آباد گذشتہ چند دنوں میں 3 خواتین کا قتل ہوچکا ہے۔ 
نور مکدم کے لیے انصاف کا ٹوئٹر ہیش ٹیگ بھی چلایا گیاہے۔
اس سے پہلے افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ بھی واقع ہوچکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے