پاکستان ہمیں کوئی حکم نہیں دے سکتا ۔
تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات کے حل میں طالبان کی مدد کرنے میں پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن پاکستان ہم پر کچھ مسلط نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی بات کے لیے ہم دباؤ ڈال سکتاہے۔
افغان رہنما کے یہ ریمارکس اتوار کے روز نجی ٹی وی چینل کے شو میں سامنے آئے۔
طالبان کے ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ، خاص طور پرجب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طالبان پاکستان کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں ، ترجمان نے کہا: "ہم برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ایک مسلمان برادر ملک ہے۔ ہماری تاریخ، ثقافت اور اقدار مشترک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان امن عمل میں ہماری مدد کرسکتا ہے لیکن وہ ہمیں حکم دے سکتے ہیں اور نہ ہی اپنا نظریہ کو مسلط نہیں کرسکتے ہیں۔ اور یہ بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔"
شاہین نے افغانستان کی امارت اسلامیہ کے لئے طالبان کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امارت کا ہونا "افغانستان کے عوام کا جائز حق ہے"
"ہم دوسری حکومتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتے ہیں۔ انہیں اپنا نظریہ ہم پر عائد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ بھی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔"
0 تبصرے