Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاک نیوی کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ

 پاک نیوی کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ

دوطرفہ فوجی مشق وائٹ اسٹار-تھری میں شرکت

Pakistan Navel Ship.  File Photo



کراچی (ڈے نیوز اردو- این این آئی) پاک  نیوی کی عالمی سمندروں میں اپنی موجودگی اور دوسرے ممالک کے ساتھ خیر سگالی کے اظہار کے سلسلے میں پاک  نیوی کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے  پورٹس ماوتھ، برطانیہ کا دورہ کیا۔ جہاز کی برطانوی پورٹ آمد پر رائل بحریہ کے افسران ، برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر، دفاعی اٹاچی اور قومی ایڈوائزر نے جہاز کو خوش آمدید کہا ۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران، پاک نیوی کی طرف سے مشن کمانڈر کموڈور سید رضوان خالد اور جہاز کے سی او کیپٹن راؤ احمد عمران انور نے کمانڈر نیول بیس پورٹس ماوتھ کموڈور جے جے بیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہم خیر سگالی کے جذبات کے تبادلے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا۔مشن کمانڈر نے برطانیہ کی عوام کے لیے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا اور  رائل بحریہ کے لیے بالخصوص چیف آف دی نیول اسٹاف پاکستان نیوی کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مشن کمانڈر نے جہاز کے پورٹ پر قیام کے دوران بہترین سہولیات اور تعاون فراہم کرنے پر  رائل بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر معظم علی خان نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی۔دورے کے اختتام پر، پی این ایس ذوالفقار نے پورٹس ماؤتھ کے باہر کھلے سمندر میں برطانوی رائل بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس ٹائین کے ساتھ دوطرفہ بحری جنگی مشق وائٹ اسٹار-lll میں شرکت کی۔
اس مشق میں جدید  نیول وارفیئر ٹیکٹس کو استعمال کیا گیا جن میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز بورڈنگ اور فورس پروٹیکشن ڈرل شامل تھے۔ مشق کا مقصد بحری معاملات کے ذریعے  ڈیفنس کو فروغ دینا اور دونوں بحری افواج کے مابین  کمبائنڈ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔پی این ایس ذوالفقار کا  دورہ برطانیہ، دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے