22 سالہ ملزم نے اپنے گھر میں والدین کو گولیوں کا نشانہ بنایا، متعدد گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزم فرار
بدبخت بیٹے نے اپنے ہی بزرگ والدین کو گولیاں مار قتل کر دیا۔
22 سالہ ملزم نے اپنے گھر میں والدین کو گولیوں کا نشانہ بنایا، متعدد گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزم فرار
بدبخت و ناخلف بیٹے کا اشتعال میں آکر والدین کو بے دردی سے قتل کرنے کا انسانیت سوز اقدام، بزرگ والدین پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے- اردو پوائنٹ اخبار کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے دکی میں پیش آیا ہے۔ جہاں نشے کے عادی بیٹے نےاپنے گھر موجود والدین پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یہ واقعہ پیر کو بلوچستان دکی کی تحصیل لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں پیش آیا ۔ملزم عثمان لونی کی عمر 22 سال ہے اور وہ اپنے والد باز محمد لونی اور والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا ہے اس وقت بھی وہ اکیلا والدین کے پاس موجود تھا جس سے یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ کس بات پر مشتعل ہوکر اس نے یہ ظلم کیا ہے۔
رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے لورالائی ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ رسالدار لیویز کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے لیکن اس کی تلاش شروع کردی گئی ۔
0 تبصرے