پٹرول 20 روپے مزید مہنگا ہوگا۔ معاشی ماہرین نے نوید سنا دی۔
پٹرولیم مصنوعات مزید 20 روپےفی لٹر مہنگی ہوں گی، معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔
ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھا کر کے حاصل کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین
اُردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں بڑی عید سے چند دن پہلے عوام پر پٹرول بم گرایا ہے اور پٹرول کی قیمت میں 5.40روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا ۔اس اضافے کی وجہ سے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین نے حکومت کی طر ف سے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کچھ معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی ۔
قومی اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر مزید اضافہ ہوگا۔ پٹرول کے مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی ۔ مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے معیشت پر اس کا منفی اثر پڑے گا ۔
معروف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اسی وجہ سے حکومت کو بھی تیل کی قیمت میںاضافہ کرنا پڑا۔
اگر تیل کی قیمتیں نہ بڑھائی جائی تو سبسڈی دینا پڑنی تھی ۔ سبسڈی دینا فعل حال حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔ جس طرح تیل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اس سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا ۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ میرے خیال سے ابھی مزید 20 روپے فی لٹر اضافہ ہو گا اور یہ اضافہ تھوڑا تھوڑا کر کے کیا جائے گا ۔ پٹرول کے مہنگا ہونے سے روزمرہ کے استعمال کی اشیا دالیں، سبزیاں سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوجائے گا، معیشت پر منفی اثر آ ئے گا، عام آدمی مشکل کہ مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔
انہوں نے عوام کو مزید نئے ٹیکسز نافذ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی مزید ٹیکس لگائے گی ،اس سب صورتحال کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ۔ معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے جو اہداف رکھے ہوئے ہیں وہ حکومت پٹرول اور بجلی سے حاصل کرنا چاہ رہی ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں عید سے پہلے بڑھنے کی وجہ سے قربانی کا جانور بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔ حکومت کی ساری توجہ کاغذ اپنے اشاریے بہتر کرنے پر ہے۔ عام آدمی پر کیا بیت رہی ہے اس سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں ۔
0 تبصرے