گذشتہ روز اس سال کے دوران سب سے زیادہ کرونا سے ایک دن میں اموات سامنے آئیں ، اموات کی کل تعداد 5947 ہوگئی
سندھ میں کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر گیا۔
گذشتہ روز اس سال کے دوران سب سے زیادہ کرونا سے ایک دن میں اموات سامنے آئیں ، اموات کی کل تعداد 5947 ہوگئی
صوبہ سندھ میں کورونا وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہونے والی اموات میں اضافے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وبا کا خطرناک حد پھیل چکی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز صوبے میں اس سال کے دوران سب سے زیادہ ایک دن میں اموات سامنےآئیں ہیں۔ گذشتہ روز صوبہ سندھ میں کل 44 افراد کرونا وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے یوں صوبہ سندھ میں کرونا کے سبب مرنے والوں کی کل تعداد 5947 ہوگئی۔
دوسری طرف پاکستان بھر میں مہلک کرونا وبا نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 76 افراد کی جان لے لی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب اموات کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی کل تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4497 نئے افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 904، سندھ میں تین لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ بیالیس ہزار 799، بلوچستان میں تیس ہزار 19، گلگت بلتستان میں سات ہزار 935، اسلام آباد میں چھیاسی ہزار 602 جبکہ آزاد کشمیر میں تیئیس ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان بھر میں اب تک ایک کروڑ اٹھاون لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں انسٹھ ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک نو لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ تین ہزار 84 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ نے صوبے میں پندرہ یوم کے مکمل لاک ڈاوَن کی سفارش کردی ہے۔کراچی میں کورونا متاثرین کی شرح30 فیصد سے کراس کرگئی ہے۔ کرونا کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں کرونا کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
صوبائی ٹاسک فورس کے ذرائع کے مطابق کراچی میں کورونا کے تازہ ترین متاثرین کی شرح30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔جس کو سامنے رکھتے ہوئے طبی ماہرین اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی حکومت کو پندرہ دن کے مکمل لاک ڈاوَن کی سفارش کردی ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے میں مکمل لاک ڈاوَن لگانے کیلئے این سی اوسی سے رابطہ کرلیا ہے۔ جمعہ کو طلب کیے گئے کورونا صوبائی ٹاسک فورس کے اہم اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں کرونا وبا کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
0 تبصرے