Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Taliban warn Turkey against extending troops stay in Afghanistan: statement افغان طالبان نے ترک افواج کے کابل میں قیام پر وارننگ جاری کی ہے۔


 افغان طالبان نے افغانستان میں ترک افواج کے قیام پرانتباہ جاری کیا ہے۔

منگل کے روز طالبان نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ  امریکہ کی زیرقیادت فوجیں ملک سے چلے  جانے کے بعد قابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے کابل میں ترک فوج کے قیام کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔
افغان طالبان ایک بیان میں کہا ، "امریکہ اور ترکی کے درمیان کابل ایئرپورٹ کا معاہدہ غیر قانونی ہے۔ یہ ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور ہمارے قومی مفادات کے منافی ہے ۔
 طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم پچھلی دودہاہیوں سے  تمام غیرملکی افواج سے افغان سرزمین خالی کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ترک افواج کا کابل میں قیام دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے
 بیان میں ترک عوام اور سیاستدانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہ دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے۔
واضع رہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان امریکی انخلا کےبعد  کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کا معاہدہ ہوا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کو دور کرنے کے اس معاہدے کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ 
ترک صدر کے مطابق ترکی واحد قابل بھروسہ ملک ہے جو کابل میں عالمی مفادات کا تحفظ کرسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے