طالبان کمیٹی کی مشاورت مکمل مولوی ہیبت الحکومت کی سربراہی کرینگے
![]() |
Taliban spokesman. file phote |
افغان طالبان کی مشاورتی کونسل نے 26 رکنی کابینہ منظوری دینے کے لیے سراج الدین حقانی اور ملا یعقوب پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کابینہ کی تشکیل پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے اورطالبان کی ہائی کونسل کو یہ نام آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں پیش کردیے جائیں گے۔گزشتہ روز قندھار سے کابل پہنچ کر ملا یعقوب نے سراج الدین حقانی اور ملا عبدلغنی برادر سے کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی۔ کابینہ کے زیادہ تر ارکان طالبان ہی ہیں۔مجوزہ طالبان کابینہ میں کوئی خاتون وزیر شامل نہیں اور نہ ہی سابق حکومت کا کوئی کارندہ اس میں شامل ہے ۔ اس فہرست میں تاجک اور ازبک قبائلی سرداروں کے نام اس فہرست میں شامل ہیں ۔ تقریباً 56 سے زائد افراد کے ناموں پر غور کیا گیا ہے اور اس میں سے26 ارکان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ابھی عبوری کابینہ تشکیل دی جائے گی اور پھر وقت اور حالات کے مطابق اس میں ضروری تبدیلی کی جاتی رہے گی۔ طالبان ذرائع کے مطابق امریکی اور غیرملکیوں کا انخلا مکمل ہونے کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں مولوی ہیبت الله اخونزاده یا مولوی عبدالغنی برادر کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ طالبان کے امیر المومنین بدستورحکومت کی سربراہی کریں گے ۔ ذرائع نے امت کو بتایا کہ امیر المومنین طالبان ہیڈ کوارٹرقندھار میں موجودرہیں گے جبکہ عبدالغنی برادر امیر المومنین کے نائب کے طور پر کابل میں فرائض سرانجام دیں گے ۔
0 تبصرے