![]() |
میاں شہباز شریف ۔فائل فوٹو |
DayNewsUrdu/26 August 21
پاکستان سلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع بتایا ہے نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کل شام کو کراچی ائرپورٹ پر پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما اور مسلم لیگی کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔
قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے کارکنان ریلی کی شکل میں مسلم لیگ ہاوس لے جائیں گے۔
میاں شہباز شریف اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ شہر مختلف کارباری اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
میاں شہباز شریف مسلم لیگ نون سندھ اور کئی دوسرے تنظیمی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ اور مسلم لیگ ن کے اختلافات پر بھی اجلاس میں غور ہوگا اور سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی پر بھی فیصلے کیے جائیں گے۔
صدر مسلم لیگ ن 29 اگست کو پی ڈی ایم کے جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔
0 تبصرے