لاہور کے علاقے ہنجروال کے ایک ہی محلہ سے 4 بچیاں پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ جن کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔
پولیس ذرائع کء مطابق ایک رکشہ ڈرائیور نے تیس جولائی کو رات بارہ بجے چاروں بچیوں کو موہلن وال روڈ پر اتارا تھا۔پولیس نے بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مقدمہ عرفان نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عرفان کی دو بیٹیاں دس سالہ انعم اور گیارہ سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی دو بیٹیوں چودہ سالہ سالہ عائشہ اور آٹھ سالہ ثمرین کے ساتھ تیس جولائی کی رات گھر یہ کہ کر نکلی کہ وہ میٹرو بس پر سفر کرکے تفریح کرنے جارہی ہیں لیکن پھر واپس گھر نہیں آئیں۔ اسلیے غالب امکان ہے کہ بچیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
پولیس کے حوالے سے پتا چلا ہے کہ پولیس نے ایک محلہ دار کو پکڑا ہے ، یہ محلہ دار رات گیارہ بجے تک چاروں بچیوں کے ساتھ گھومتا رہا تھا۔ محلہ دار نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ وہ بچیوں کے ساتھ تاہم اس نے بچیوں کو ہنجروال پہنچتے ہی چھوڑ کر اپنے گھر آگیا تھا۔
لاپتہ دولڑکیوں کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیس جولائی کی رات آٹھ بجے میری دونوں بیٹیاں انم اور کنزہ ہمسائیوں کی بچیوں کے ساتھ باہر گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ہم نے پہلے تو عزت کے ڈر سے کسی کوکچھ نہیں بتایا اور تلاش کرتے رہے تاہم ہمیں جب کوئی سراغ نہ ملا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس بھرپور طریقے سے بچیوں کو تلاش کر رہی ہے۔
0 تبصرے