![]() |
Kundian morr arial view- File photo |
میانوالی (نامہ نگار )وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے 50ایکٹر اراضی پر کندیاں فاریسٹ پارک کی داغ بیل کیلئے ابتدائی کا م کا آغاز کر وادیا ہے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک ثاقب اعوان نے کہا ہے کہ کندیاں فاریسٹ پارک سترہ کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہو گا۔انہوں نے بتا یا کہ پارک کیلئے مختص کر دہ رقبہ سے جھاڑیوں، خودرو پودوں وغیر ہ کی صفائی کے کا م کا آغاز کرو ادیا گیا ہے اور انشاء اللہ ٹینڈرنگ پراسس مکمل ہو نے کے بعد اس پارک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جا ئیگا۔ڈی ایف او نے بتا یا کہ وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے ضلع کی عوام سے کندیاں فاریسٹ پارک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور اللہ کے فضل اور ان کی ذاتی دلچسپی سے ہر وعدہ ایفاء ہو نے جارہا ہے۔ڈی ایف او نے بتا یا کہ پارک میں بچوں کی تفریح کیلئے جھُولے ودیگر سہولیات کی فراہمی کے علا وہ پکنک شیڈز، واک ویز /واکنگ ٹریکس، پانچ ایکٹر پر مشتمل پو ٹینیکل گارڈن، ریسٹ ہاؤس، ووڈڈ ایریاز کے علا وہ دیگر سہو لیات بھی مو جو دہوں گی۔انہوں نے بتا یا کہ کندیاں فاریسٹ پارک دو سال کے عرصہ میں 17کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔حکو مت پنجاب نے سا ل اس مقصد کیلئے پا نچ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
0 تبصرے