Header Ads Widget

Responsive Advertisement

800 بوری چینی سے لدا ٹرالر سمندر میں گرگیا۔

 
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھایا ہے کیونکہ درآمد شدہ چینی کی 800 بوری ضائع ہوگئی۔
 کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ایسٹ وارف  کی ایک برتھ سے چینی کی بوریوں سے بھرا ٹریلر سمندر میں گر گیا جب بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور اسے کنٹرول نہ کر سکا۔
 کے پی ٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹریلر کو سمندر سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
 ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے یوٹیلٹی سٹورز کی چینی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دبئی سے چینی خریدی جو کذشتہ روز بحری جہاز ایم وی یونٹی کے ذریعہ کراچی بندرگاہ پر پہنچی تھی۔  جہاں پر چینی ٹرالر پر لوڈ کی جارہی تھی۔ ایک ٹرالر 800 بوری کے ساتھ برتھ کے ساتھ سمندر میں گرگیا۔ حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے