Header Ads Widget

Responsive Advertisement

طالبان کئی اطراف سے کابل میں داخل

 
Afghan Taliban -file photo

طالبان آج صبح مختلف اطراف سے کابل میں داخل ہونا شروع ہوئے۔ طالبان نے کابل کو دوسرے صوبے سے ملانے والی شاہراہوں کے داخلی اور خارجی مقامات پر اجتماع کرنا شروع کردیا ہے۔ کچھ مقامات پر معمولی جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ افغان ترجمان سہیل شاہین نے انٹرنیشنل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کابل پر حملہ نہیں اور نہ ہم طاقت کے زور پر کابل کا قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے انتقال کی پرامن منتقلی کے لیے موجودہ انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ اس سے پہلے طالبان نے افغان حکومت اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیاہے۔ ایک اطلاع  کے مطابق کابل جیل کو صبح خالی کراکر قیدیوں کو کہیں منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان وزیر  داخلہ نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے پرامن سرنڈر کی طرف اشارہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے ہر بات سے اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے۔ 
بعض اطلاعات کے مطابق ملابرادران کابل کی طرف روانہ ہوچکے ہیں   اور طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو کابل کے اندرونی علاقے میں پیش قدمی سے روک دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے