Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سی آئی اے سربراہ کی ملا برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات

 امریکی صدر نے ولیم بر ز کو افغان طالبان کے سینئر رہنما سے ملاقات کے لیے بھیجا ملاقات کا مقصد امریکیوں کے محفوظ انخلا کی تفصیلات طے کرنا ہے ۔

- سی آئی اے سربراہ کی ملا برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات۔فائل فوٹو

سی آئی اے سربراہ کی ملا برادر سے خفیہ ملاقات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نام ظاہر کیے بغیر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنرز نے پیر کو کابل میں طالبان رہنماملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کو پیر کو افغان طالبان کے سینئر رہنما سے ملاقات کے لیے بھیجا ، رائٹرز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے نام ظاہر کیے بغیر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائر یکٹر ولیم برنرز نے پیر کو کابل میں طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر سے ملاقات کی ۔ رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا اور سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب بھی نہیں دیا ۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب امریکہ سمیت دیگر غیر مکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ قریب ہے اور تمام ممالک اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کو ملک سے نکالنے میں مصروف ہیں ، لہذا قیاس کیا جارہا ہے کہ اس ملاقات کا ایک مقصد 31 اگست تک امریکی فوجیوں اور دیگر شہریوں کے محفوظ انخلا کی تفصیلات طے کرنا ہے ۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے