![]() |
حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کرنے کی اطلاعات |
سابق افغان صدر حامد کرزئی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر عبداللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ سی این این کے مطابق طالبان مسلح افراد کو ان راہنماؤں کی گھروں میں جاتے دیکھا گیا ع۔ ابھی تک کسی بھی ذرائع سے یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ طالبان کی تعیناتی ان افراد کی سکیورٹی کے لیے ہے یا گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں راہنماؤں کی سکیورٹی پر مامور افراد اور گاڑیاں طالبان نے قبضے میں لے لی ہیں۔طالبان کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے بعد اور طالبان راہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں رہنے والے دونوں رہنما آئندہ حکومت کا حصہ ہوں گے۔ طالبان رہنماؤں نے دونوں کے ساتھ مذاکرات بھی کیے۔ دریں اثنا طالبان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسی حکومت بنائے گی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہوں گے۔
0 تبصرے