Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کابل دھماکوں میں 60 افغان شہری اور13 امریکی فوجی ہلاک

 کم از کم 60 شہریوں کی ہلاکتوں اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ 13 امریکی فوجی ارکان دو دھماکوں میں ہلاک ہوئے۔

Kabul airport blast- dozens US troops and Afghan citizens killed -media reports 



DayNewsUrdu-27 August 21

الجزیرہ ٹی وی اور دوسرے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دو بم دھماکوں میں کم از کم 60 افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں ، طبی ذرائع اور امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے بڑی اور افراتفری سے فضائی انخلاء کی کوشش کے درمیان کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر دو زوردار دھماکوں کے بعد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 پینٹاگون نے کہا کہ جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر  دو دھماکوں کے نتیجے میں متعدد امریکی اور شہری ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل میں ہونے والے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا  اعادہ کیا ہے ۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ کہا کہ یہ بم دھماکے صوبہ دولتِ اسلامیہ خراسان ، آئی ایس کے پی (آئی ایس آئی ایس-کے) افغانستان میں داعش (آئی ایس آئی ایس) گروپ سے وابستہ  لوگوں نے کیے ہیں۔انھوں کہا کہ میں اپنے لوگوں کے مفادات کا دفاع کروں گا۔ ہم آپ کو اس جواب دیں گے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار جہاں بھی ہونگے ہم ان کا شکار ضرور کریں گے۔

 پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ ایک دھماکا ہوائی اڈے کے ایبی گیٹ اور دوسرا بیرن ہوٹل کے قریب ہوا۔ دو امریکی حکام نے بتایا کہ کم از کم ایک دھماکہ خودکش تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے