Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جنوبی وزیرستان آپریشن میں ایک فوجی شہید ، دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

 جنوبی وزیرستان آپریشن میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ، ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

Pak army-File Photo


اے آر وائی نیوز نے جمعہ کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی وزیرستان آپریشن میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ، ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، سیکورٹی فورسز نے پاک فوج کے کیمپ  قریب غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس بھیجی گئی۔
 شدید فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک پاک فوج کے جوان نے شہادت قبول کی۔ جس کا نام نائیک ضیاءالدین ہے جو کہ کے پی کے مردان کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جس نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کا منصوبہ  بندی کا اقرار کیا۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل 11 جون کو تربت کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

 فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق نائیک عقیل عباس ، گاؤں مہرو پیلو ، ضلع چکوال کا رہائشی تھا جو دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ عسکریت پسندوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے کے بعد ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ایریا سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے