![]() |
Taliban spokesman Zabiullah Mujahid- File photo |
کابل۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امارات اسلامیہ کے قیام اور کابل پر دوسری دفعہ حکومت بنانے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ۔ دوسری دفعہ افغانستان کا کنٹرول ہم نے اپنے زور بازو سے حاصل کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بھارت اور امریکہ کے میڈیا کے ذریعے کیے جانے والے پروپیگنڈہ کو مسترد کردیا کہ طالبان کی فتح میں پاکستان اور آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔ پاکستان ہمارا مسلمان پڑوسی ملک ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ روحانی، مذھبی، ثقافتی اور معاشی رشتے ہیں۔ پاکستان نے کبھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔
ہم مختلف ممالک سے تعلقات کی نوعیت کسی پروپیگنڈہ پر نہیں حقائق پر رکھیں گے۔ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہیں گے لیکن بھارت زمینی حقائق دیکھتے ہوئے حقیقت کا ادراک رکھے۔ کشمیرکے بارے بھارت کی پالیسی کے خلاف ہیں۔
0 تبصرے