شہباز شریف اور پیر پگارا مسلم لیگ کے دھڑوں کو متحد کرنے پر متفق
![]() |
شہبازشریف اور پیرپگاڑا کی ملاقات۔فائل فوٹو |
کراچی: صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف اور پیر پگارا نے ہفتہ کو یہاں ایک ملاقات میں مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شہباز شریف نے کراچی شہر کے تین روزہ دورے کے دوران پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پگارا سے ان کی کنگری ہاؤس رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ اور اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مسلم لیگ کے دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
پیر پگارا نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تو عوام منتخب نہیں کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے نواز شریف کے بیرون ملک قیام پر بھی بات کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیر پگارا کے خاندان کا پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں اور ہم پگارا خاندان اور حر رضاکاروں کی جانب سے تحریک پاکستان کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیر پگارا اور نواز شریف کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ایک مسلم لیگ چاہتے ہیں۔
شہبازشریف نے پیر پگارا کو لاہور میں ان سے تفصیلی ملاقات کی دعوت دی جسے پیرپگارا سے قبول کرتے ہوئے جلد لاہور آنے کا عندیہ ظاہر کیا۔
0 تبصرے